دْرِنایاب : ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ زون ون کی کارروائی ، شادمان اور نیو مسلم ٹاون میں پانچ عمارتیں سربمہر کردیں گئیں ۔
پلاٹ نمبر 135 اے نیو مسلم ٹاون پر ایجوکیٹرز سکول کی برانچ ۔ پلاٹ نمبر 12 بی نیو مسلم ٹاون پر آرتھرائیٹس کیر سنٹراور پلاٹ نمبر 161 شاہ جمال پر امریکن لایسٹف کی عمارت سربمہر کردی گئی ۔ پلاٹ نمبر 9 شادمان پر المعراج کیمپس ۔اور پلاٹ نمبر 113 بلاک اے نیو مسلم ٹاون سلور اوکس انٹرنیشنل کالج کی عمارت سربمہر کردی گئی ۔ ڈائریکٹر عائشہ مطاہر نے چیف ٹاون پلانر ون اسد الزمان کی نگرانی میں کارروائی کی ۔حکام کے مطابق سربمہر کی گئی عمارتوں کے ذمہ کروڑوں روپے کمرشل فیس واجب الادا ہے۔