ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ کا سکول سربراہان کو الاونس بند کرنے کے حوالے سےنوٹس جاری

محکمہ خزانہ کا سکول سربراہان کو الاونس بند کرنے کے حوالے سےنوٹس جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ٹھیکے پر دیئے گئے 5 ہزار 863 سرکاری سکولوں کا ہیڈ ٹیچر الاونس روک دیا گیا،محکمہ خزانہ نے سکول سربراہان کو الاونس بند کرنے کے حوالے سےنوٹس بھجوا دیا۔
 مذکورہ سکول سربراہان کو ماہانہ پانچ سو روپے اضافی الاونس دیا جاتا تھا۔سکولوں کو پیف کے تحت نجی شعبہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔تبادلے کھلنے پر متعلقہ سکول سربراہان اور سٹاف کو دوسرے سکولوں میں منتقل کردیا جائے گا۔تبادلے کھلنے میں تاخیر سکولوں کی پرائیوٹائزیشن کرنے کے باعث کی گئی ہے۔سکولوں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے سے اساتذہ کی 25 ہزار اسامیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔اسامیاں ختم کرنے سے سکولوں میں اساتذہ کی قلت 90 ہزار ہو جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer