جنید ریاض : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی مصروفیات آڑے آ گئیں،میٹرک کے ٹاپر طلباء کے اعزاز میں ہونیوالی تقریب کی تاریخ تبدیل کردی گئی، تقریب 7 اگست کی بجائے 13 یا 15 اگست ہوگی۔
میٹرک کے ٹاپر طلباء کے اعزاز میں منعقد ہونیوالی تقریب کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے ، سات اگست کو ہونیوالی تقریب اب آئندہ ہفتے منعقد کی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سرکاری مصروفیات کی وجہ سے پروگرام کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ اب یہ تقریب 7 اگست کی بجائے 13 یا 15 اگست کو منعقد کی جائے گی۔یادرہے کی ٹاپرز کی حوصلہ افزائی کیلئے سرکاری سطح پر یہ تقریب 7 سال بعد منعقد کی جا رہی ہے۔