دانش سکولز کی سالانہ پرنسپل کانفرنس،صوبائی وزیر تعلیم کی خصوصی شرکت

6 Aug, 2024 | 11:18 AM

Ansa Awais

جنید ریاض : دانش سکولز کی سالانہ پرنسپل کانفرنس،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی شرکت کی۔
 صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے علاوہ کوئی ایسا بورڈنگ ادارہ نہیں جو بطور ماڈل دکھایا جا سکے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ دانش سکولوں کا موازنہ نجی تعلیمی اداروں سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ دانش سکولز کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کرنے کی وجہ سے شاندار نتائج دے رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اگلے 5 سال میں پبلک سکولوں کو بھی معیار کے لحاظ سے دانش سکولز جیسا بنائیں گے۔دانش سکولوں میں او لیول، اے لیول کا بھی آغاز کرنا چاہتے ہیں۔وقت آئے گا جب پبلک سکولز بھی او لیول، اے لیول کروا رہے ہونگے۔

مزیدخبریں