طبیعت ناساز ہونے پر اسد عمر کا بیان بھی آگیا

6 Aug, 2024 | 11:05 AM

زاہدچودھری: سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی طبیعت ناساز، اسد عمر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر بلڈ پریشر میں کمی کے باعث پی آئی سی ایمرجنسی میں لائے گئے، اسد عمر کے ایکوکارڈیوگرافی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

اسد عمر نے خرابی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہوں نےصبح کا ناشتہ کئے بغیر معمول کی میڈیسن کھائی، ناشتے کے بغیر دوا لینے سے بلڈ پریشر میں کمی ہوئی۔

یاد رہےکہ سانحہ 9مئی کے مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے لاہور  آئے تھے جہاں اچانک ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی, وکیل  نے بتایا ہے کہ اسد عمر کو کمرہ عدالت میں دل کی تکلیف ہوئی، اسد عمر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں