ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
کیپشن: Asad Umar heartache
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسدعمرکو دل کی تکلیف کے باعث کمرہ عدالت سے ہسپتال منقتل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سانحہ 9مئی کے مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے لاہور  آئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی, ایمبولینس پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

وکیل  نے بتایا ہے کہ اسد عمر کو کمرہ عدالت میں دل کی تکلیف ہوئی، اسد عمر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا,سابق وفاقی وزیر اسد عمر  لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوئی،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی ہسپتال پہنچے ہیں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت کیلئے دی گئی درخواست منظور کر لی تھی،سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے سائفر کیس میں عبوری ضمانت کے لئے اپیل کی تھی۔