ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی ہوگئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کی ملزمہ آمنہ عروج کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروایا ہے۔ عدالت تیاری کے لیے وقت دے۔

ملزمہ آمنہ عروج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا۔ ملزمہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔