ویب ڈیسک: بھکر میں میٹھا پھل کر کچی لسی پینے سے 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ چکنمبر 50 میں میٹھا پھل کھا کر لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ نیم بے ہوش ہونے والوں میں بچے خواتین مرد بھی شامل ہیں۔
رسیکیو ذرائع کے مطابق چھے افراد کو ڈی ایچ کیو ہپستال بھکر منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ مریضوں کا علاج جاری ہے میدہ واش کر رہے ہیں۔ تمام افراد کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔