ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج  263ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاہے، ترقیاتی منصوبوں سے خوشحالی کاانقلاب آئے گا، شہباز شریف

Prime Minister Shahbaz Sharif, City42
سورس: 24News HD
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم نےبچیکی ننکانہ روڈ کےمقام پررائے منصب علی خان انٹرچینج کاسنگ بنیادرکھ دیا۔وزیراعظم نے بہاولنگرموٹروےپرتارےگڑھ انٹرچینج کاسنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےآج  قصور کے شہر کھڈیاں میں جلسہ سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے ڈائس پر آئے تو  کارکنوں نے میاں صاحب آئی لویوکے نعرے لگائے۔

،وزیراعظم شہباز شریف نےکارکنوں کے نعروں کاجواب آئی لویوٹو کہہ کر دیا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نےنوابشاہ ٹرین حادثے کااظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا ٹرین حادثے پر دل خون کے آنسورورہاہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  قصور میں جلسہ دیکھ کر 16ماہ کی تھکن دور ہو گئی ، اگلاوزیراعظم نواز شریف ہوگااور ملک کی خدمت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج انہوں نے 263ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے خوشحالی کاانقلاب آئے گا۔

  شہباز شریف  نے کہا کہ رات گزر جائے گی لیکن نواز شریف کی خدمات کی فہرست ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا، داسو ڈیم کا معمار بھی نواز شریف ہے۔ نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کی بنیاد رکھی ۔ امریکی صدر نے نواز شریف کو دھماکے نہ  کر نے کے لیے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی۔

شہباز شریف نے کہا، ہمارے دور میں لاکھوں طلبہ کومیرٹ پر اربوں روپے کے لیپ ٹاپ دئیے گئے۔ نواز شریف جلد آئے گااور ملک کی تقدیر بدلے گا۔

پچھلی حکومت میں کچھ لوگوں نے دہشت گردوں کوسوات میں بسنے کی دعوت دی ۔ نواز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے منصوبہ بنایا۔ کون شخص تھا جس نے دہشت گردوں کودوبارہ بسنے کی دعوت دی تھی ؟
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا،  چیئرمین پی ٹی آئی نے سی پیک میں کرپشن کاالزام لگایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سی پیک پر مہنگے قرضوں کاالزام بھی لگاتارہا۔ نوازشریف نے پانامہ کیس میں 100سے زیادہ پیشیاں بھگتیں۔نواز شریف کبھی چھپانہیں، بیماری کابہانہ نہیں بنایا،سر پر ٹوپ نہیں پہنا۔

پانامہ پر ناکام ہوئے تونواز شریف کواقامہ پر سزا سنائی۔ثاقب نثار اور سازشی ٹولے نے نواز شریف کواقامہ پر سزا دلائی۔نوازشریف نااہل ہواتوکہاعدالت کافیصلہ ہے خوشیاں مناؤ۔قدرت کانظام ہے نااہلی پر خوشیاں منانے والوں کے ساتھ کیاہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج عدالتی فیصلوں پر ہم کچھ نہیں کہہ رہے۔پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑاتوڈیفالٹ کاخطرہ پیداہوگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیفالٹ کاسوچ سوچ کر راتوں کونیند نہیں آتی تھی۔ پچھلے سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔9اگست کواسمبلی تحلیل کردوں گا۔وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ بتادی۔آپ نے دوبارہ موقع دیاتوملک و قوم کی تقدیر بدل دینگے ۔