ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ اور ہیڈ سلیمانکی کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے آج شام قصور کے قصبہ کھڈیاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آج نوابشاہ میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثہ اور 3 اگست کو ہیڈ سلیمانکی میں کشتی ڈوبنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کروائی۔ 

مسلم لیگ نون کےجلسہ سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج بھی بدقسمتی سے ٹرین کا حادثہ ہوا ہے جس میں تیس لوگ اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے اور تقریباًسو لوگ زخمی ہو گئے، پم سب اللہ تعالیٰ سے دست بہ دعا ہیں کہ جو لوگ  اس حادثہ میں  دنا سے چلے گئے  اللہ تعالیٰ  ان کو جنت الفردوس میں  جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ وزیراعظم نے ہیڈ سلیمانکی میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو  بھی جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے۔