یوتھ نیشنل اسپورٹس ہاکی لیگ، وزیراعظم ہاوس کی ہدایت پر نئی سیلیکشن کمیٹی بن گئی

6 Aug, 2023 | 07:58 PM

ایس علی: وزیر اعظم یوتھ پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل اسپورٹس ہاکی لیگ کے انعقاد کیلئے وزیر اعظم ہاوس کی ہدایت پر پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کردی گئی۔
نئی سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں اولمپئین منظور الحسن، رانامجاہد، قمر ابراھیم، کامران اشرف اور اجمل خان شامل ہیں۔

اولمپئین شہباز احمد سینیئر اور اولمپیئن خواجہ جنید کو ہاکی لیگ کا سرپرست مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اولمپئین انجم سعید کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔سابق کپتان اختررسول چوہدری کے صاحبزادے حسن اختر اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دینگے جبکہ انٹرنیشنل امپائر سہیل جنجوعہ کو امپائر منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں