رومیل الیاس: چیئرمین پی ٹی آئی کی کی گرفتاری کے بعد دوسرے روز بھی ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے ممکنہ احتجاج اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹے کے لئے پولیس اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کارکنان کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر زمان پارک کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے اطراف سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں سمیت پولیس نفری تعینات ہے۔ زمان پارک جانے والے راستوں پر پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے ممکنہ احتجاج اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کو روکنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
دوسرے روز بھی زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات
6 Aug, 2023 | 06:47 PM