ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس سے 4 افراد جاں بحق

کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس سے 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس سے 4  افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

 پولیس ذرائع  کے مطابق گوجرخان کےعلاقہ مسہ کسوال میں چاروں افراد کنویں میں موجود زہریلی گیس سے جاں بحق ہوئے، میتیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ 

 واقعے کے بعد تھانہ گوجرخان پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ  واقعے کی تحقیقات جاری ہے ۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ ریسکیو 1122 کے تاخیر سے آنے کے سبب کنویں میں پھنسے افراد کو بروقت نہ نکالا جاسکا۔