ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی تاشقند میں ازبکستان کے وزیرٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری الخم خیراروف سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تاشقند میں ازبکستان کے وزیرٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری الخم خیراروف سے ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں پنجاب حکومت اورازبکستان نے ٹیکسٹائل وگارمنٹس انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔ ٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ 

محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے۔دونوں ممالک دوطرفہ تعاون سے خطے میں ٹیکسٹائل ہب بن سکتے ہیں۔ باہمی تعاون اورتجارت سے شعبہ ٹیکسٹائل نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔ 

ازبک وزیر ٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری نے وزیراعلیٰ محسن نقوی اوران کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ 

واضح رہے کہ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری زراعت پنجاب،اپٹماکے مرکزی رہنماء گوہر اعجاز، فواد مختار،شاہد ستار،نصیر اللہ خان اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔