ویب ڈیسک: شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ایدھی ترجمان کے مطابق نواں کوٹ میں بکر منڈی کے قریب سڑک کنارے سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی، اس کے علاوہ فیکٹری ایریا میں والٹن روڈ سے نامعلوم 26 سالہ نوجوان کی لاش ملی۔ ساندہ میں ٹی نمبر 4 کے قریب سے نامعلوم 40 سالہ شخص کی لاش ملی، جبکہ مصطفیٰ آباد میں میاں میر دربار کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفین نشے کے عادی تھے، نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے۔ پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔