سٹی42:تحریک استحکام پاکستان کے پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے چیئرمین تحریک کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تکبر کی لعنت پڑ جائے تو یہی انجام ہوتا ہے۔
پھول نگر(بھائی پھیرو )سے تحریک استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نکئی فیملی کےممتاز رہنماوں طالب نکئی اور ایاز نکئی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں تو چیئرمین تحریک انصاف کی کرپشن کا ایک قطرہ سامنے آیا ہے، اصل کرپشن تو بزدار اور فرح گوگی کی گرفتاری کے بعد سامنے آئے گی۔مزید کیسز بھی سامنے آئیں گے۔