گھریلو ناچاقی پر داماد نے سسرالیوں پر دھاوا بول دیا

6 Aug, 2023 | 04:52 PM

عابد چودھری: فیکٹری ایریا میں گھریلو ناچاقی پر داماد نے سسرالیوں پر دھاوا بول دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزم فہیم نے چھریوں کے وار کر کے خواتین سمیت 4افراد کو زخمی کر دیا۔ گھریلو ناچاقی کی شکایت پر سسرال والے اپنی بیٹی کوواپس لینے گئے تھے، اسی دوران ملزم فہیم چاروں افراد کو زخمی کر کے فرار ہو گیا۔ 

ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ،ملزم فہیم کی تلاش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں