ٹرین تخریب کاری کا شکار ہوئی، ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور کاخدشہ

6 Aug, 2023 | 04:34 PM

سٹی42: نوابشاہ کے قریب  حادثہ کا شکار ہونے والی ٹرین  ہزارہ ایکسپریس کے ڈرائیور  راشد منہاس نے انکشاف کیا ہے کہ حادثہ میں ٹرین کا انجن اور عملہ محفوظ رہا،پچھلی بوگیاں ڈی ریل ہوکر اتریں۔

ڈرائیور راشد منہاس نے بتایا کہ حادثے کے مقام پر ٹریک بالکل ٹھیک تھا،ٹرین 50 کلو میٹر کی رفتار پر تھی۔

ڈرائیور نے بتایا کہ جس جگہ حادثہ ہوا وہاں ٹریک پر حد رفتار  105 کلو میٹر فی گھنٹہ تک مقرر ہے۔

 ڈرائیور نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والا حادثہ  کسی تخریب کاری کے باعث ہوسکتا ہے۔ٹرین ڈرائیور راشد منہاس کا کہنا تھا  کہجس طرح انجن اور ٹرین کو دھچکا لگا،اس سے تخریب کاری شبہ ہوتا ہے۔

 ٹرین کو حادثہ ایک بج کر 11 منٹ پر پیش آیا۔ٹرین میں مجموعی طور پر 19 بوگیاں تھیں،10 حادثے کا شکار ہوئیں۔

مزیدخبریں