ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’جو توشہ خانہ کا فیصلہ آیا ہے وہ مکافات عمل ہے‘

’جو توشہ خانہ کا فیصلہ آیا ہے وہ مکافات عمل ہے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ جو توشہ خانہ کا فیصلہ آیا ہے وہ مکافات عمل ہے۔

5 اگست ہفتے کے روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

اب ریحام نے اٹک جیل سے متعلق ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے اس جیل کی مختصر تاریخ بتائی، انہوں نے لکھا ' اٹک جیل کو برطانوی حکمرانوں نے بغاوت میں ملوث لوگوں کو قید کرنے کے لیے بطور جیل استعمال کیا تھا'۔

Ansa Awais

Content Writer