دُرِ نایاب: نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ۔
دورے میں ازبکستان کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے بات چیت ہوگی۔ پنجاب میں زراعت میں جدید کاری کے لئے نگراں وزیراعلیٰ ازبکستان کے کسانوں اور سرکاری اداروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
نگراں وزیراعلی محسن نقوی کے ہمراہ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری زراعت، زرعی ماہرین بھی وفد میں شامل ہیں ۔ نگراں وزیراعلی کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے وفد اور ازبکستان کے حکام کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ محسن نقوی آئندہ چار میں میں زراعت کے شعبہ میں بہت بڑی سرمایہ کاری کے امکانات کے پیش نظر زراعت کی جدید کاری کے ضمن میں ازبکستان کے حکام سے اہم مزاکرات کریں گے۔