ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو فردوس عاشق اعوان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے تھپڑمارا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں نے جس پر تشدد یا جس سے بدتمیزی کی اس کو کوئی سامنے لائے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پرانی اور کسی اور کے گھر کی ہے جس نے چوری کے معاملے پر مجھے ثالثی کیلئے بلایا تھا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس نے ویڈیو اپلوڈ کی اس کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دوں گی۔