ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو فردوس عاشق اعوان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے تھپڑمارا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں نے جس پر تشدد یا جس سے بدتمیزی کی اس کو کوئی سامنے لائے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ملازمہ پر تشدد ' ویڈیو وائرلhttps://t.co/eBM3HzbRLS
— Atiq Ur Rehman Sial ???????? (@AtiqSial) August 6, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو پرانی اور کسی اور کے گھر کی ہے جس نے چوری کے معاملے پر مجھے ثالثی کیلئے بلایا تھا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس نے ویڈیو اپلوڈ کی اس کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دوں گی۔