ویب ڈیسک: رکنِ قومی اسمبلی و میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ کسی کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، عامر لیاقت ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔
بشریٰ اقبال نے کراچی کی مقامی عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ٹک ٹاکر دانیہ ملک سے متعلق کہا ہے کہ دانیہ نے یہ خود مانا کہ ویڈیوز اُنہوں نے بنائی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شرعی طور پر دانیہ ملک کو خلع ہوچکی ہے، دانیہ ملک اب عامر لیاقت کی بیوہ نہیں ہیں۔ بشریٰ اقبال نے کہا کہ ایف آئی اے میں اس گینگ کے خلاف درخواست دی ہے، دانیہ کے بیانات بدلتے رہتے ہیں اس کو سزا ملنی چاہیے۔