ملک احمد خان وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

6 Aug, 2022 | 05:01 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کو وزیراعظم شہباز  شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک احمد خان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔اعلامیے کے مطابق ملک احمد خان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔اس کے علاوہ روبینہ عرفان کو بھی وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں