ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل بینک کا نیا صدر کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے

national bank president appointment
کیپشن: national bank president appointment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے نیشنل بینک کے صدر کی جلد تعیناتی کے لئے تیاری کرلی۔ صدر نیشنل بینک کے لئے کئی نام دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے نیشنل بینک کے صدر کی جلد تعیناتی کے لئے تیاری کرلی، وزیر خزانہ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی 13 اگست کو انٹرویوز کرے گی، صدر نیشنل بینک کے لئے طاہر حسن قریشی,جاوید قریشی,حسن رضا کے نام زیر غور ہیں،خورشیدظفر,طاہر یعقوب بھٹی, فروخ اقبال خان دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سلطانہ ناہید,طارق جاوید گھمن,محمد عبد اللہ احمد,عمران سرور کے نام بھی شامل ہیں، سلیکشن کمیٹی صدر نیشنل بینک کے لئے 3 نام شارٹ لسٹ کرے گی، صدر نیشنل بینک کا عہدہ مئی 2022 سے خالی ہے۔

فروری 2022 میں عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک 3 سالہ مدت ختم ہوگئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے عارف عثمانی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی تھی،بطور صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کی 3 ماہ توسیع کی مدت 11 مئی 2022 کو ختم ہوگئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer