(درنایاب) حالیہ بارشوں نے ایل ڈی اے کے شاہانہ آفس کی تعمیراتی فن شاہکار کا پول کھول دیا ، بارشوں کے باعث دفاتر میں پانی جمع رہنا اور دیواروں سے پانی کمروں میں داخل ہونا معمول بن گیا۔
حالیہ بارشوں نے ایل ڈی اے کے شاہانہ آفس میں تعمیراتی سٹرکچر کا پول کھول دیا ، بارشوں کے باعث دفاتر میں پانی جمع رہنا اور دیواروں سے پانی کمروں میں داخل ہونا معمول بن گیا, ایل ڈی اے کے مرکزی دفتر کے اوپر عارضی فلور قائم کرنے کے دوران ڈرلنگ سے بلڈنگ متاثر ہوئی ہے ۔
ایل ڈی اے کے آئی ٹی ونگ میں کمپیوٹرز ، پرنٹرز ، پنکھے اے سیز سب پانی سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ ایل ڈی اے ملازمین مینول انداز سے دفاتر میں پانی بالٹیوں سے نکالتے رہے ۔
ایل ڈی اے دفاتر میں مینٹینس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں , ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر اور ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کی بلڈنگ میں پانی داخل ہونا کارکردگی پر سوال ہے، ایل ڈی اے کی غفلت سے قیمتی سامان اور فائلیں متاثر ہوئی ہیں ۔