4ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ بھی بحال ہوگئی

6 Aug, 2022 | 02:31 PM

سٹی 42: 4ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ کوبھی بحال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی بحران کےباعث پنجاب اسمبلی کی غیر فعال ویب سائٹ کو بحال کر دیا گیا ہے ۔سیاسی بحران کےباعث ویب سائٹ کو غیر فعال کردیا گیا تھا۔

ویب سائٹ کو تحریک عدم اعتماد کے دوران بند کیاگیاتھا۔
ویب سائٹس کےمین پیج پرسپیکرمحمد سبطین خان کی تصاویرلگادی گئی۔ ویب سائٹ پر ڈپٹی سپیکر کے حلف لینے کی بھی تصویر لگائی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب،سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی تصاویربھی لگائی گئیں۔

مزیدخبریں