پنجاب حکومت کا منزلیں آسان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

6 Aug, 2022 | 02:00 PM

(علی رامے) پنجاب حکومت کا عوام کے لیےمنزلیں آسان پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے 15 ارب روپے کا اضافی فنڈ بھی مانگ لیا۔ 
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں روڈ سیکٹر کے لیے منزلیں آسان پروگرام شروع کیا گیا تھا ،منزلیں آسان پروگرام کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام ہوگا،مسلم لیگ نے بھی روڈ سیکٹر کے لیے 134 ارب روپے کا تخمینہ لگایا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئی حکومت لیگی منصوبے کو اپنے نام سے منسوب کرکے شروع کرے گی ، اب لاہور میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا تخمینہ 2 ارب روپے لگایا گیا ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب منزلیں آسان پروگرام کا آغاز کا چودہ اگست کے بعد کرےگا۔ 

مزیدخبریں