(سٹی 42) این اے 157 ضمنی الیکشن، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق این اے 157 ضمنی الیکشن کیلئے ن لیگ پیپلز پارٹی کے مقابلے میں اپنا امیدوار نہیں کھڑا کرے گی ، پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی کا مقابلہ عمران خان سے یا شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو سے متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے امیدوار کو الیکشن نہ لڑنے پر بڑا عہدہ دے دیا ،لیگی امیدوار عبدالغفار ڈوگر کو وفاقی کابینہ میں معاون خصوصی برائے وزیراعظم تعینات کر دیا گیا ، عبدالغفار ڈوگر کو پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔