ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشیدگی میں اضافہ،چین کا امریکا کیساتھ فوجی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان

China, US
کیپشن: China, US
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نینسی پلوسی کے تائیوان دورے کے بعد کشیدگی میں اضافہ، چین نے امریکا کیساتھ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے اور فوجی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ 

چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے شدید تحفظات اور  سخت مخالفت کے باوجود تائیوان کا دورہ کیا اور  ون چائنا پالیسی کو پامال کیا جس کی وجہ سے بطور احتجاج امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے اور فوجی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ 

دوسری جانب چین نے   امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی پر پابندی بھی لگا دی جبکہ امریکا نے چین کا اقدام غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی نے کہاکہ چین فوجی مشقیں اور بیان بازی ختم کرکے کشیدگی کم کر سکتا، چین سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں سزا دے رہا لیکن حقیقت میں وہ دنیا کوسزا دے رہا ہے۔