وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک

6 Aug, 2022 | 09:06 AM

ویب ڈیسک: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی 56ویں سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی وائٹ ہاؤس کے قریب پارک میں درخت پر گری، جہاں 2 خواتین اور دو مرد کھڑے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بجلی گرنے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا تھا۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس ہے۔ 

مزیدخبریں