(ویب ڈیسک)پاکستان میڈیا انڈسٹری کا "آفتاب" غروب ہوگیا معروف براڈ کاسٹر آفتاب عثمان کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے.
تفصیلات کے مطابق مرحوم آفتاب عثمان کو پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کے بانیوں میں شمار کیا جاتا تھا وہ براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں ید طولی' رکھتے تھے اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھنے والے آفتاب عثمان نے پاکستان کے تمام میڈیا ہاؤسز کو براڈکاسٹنگ کے اثرات و رموز سکھائے انہیں اردو انگریزی ،فرنچ اور ڈچ زبانوں پر عبور حاصل تھا۔
سٹی نیوز نیٹ ورک کے تحت بننے والے تمام اداروں میں بھی اپنی خدمات پیش کیں اور انہیں ہمیشہ سٹی نیوز نیٹ ورک کے اہم فرد کی حثیت سے جانا جاتا تھا مرحوم گزشتہ کچھ عرصہ سے کورونا میں مبتلا ہوکر داخل تھے جہاں انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون!
براڈکاسٹنگ انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہے ان کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی ۔