میٹرک کے امتحان کے دوران  کیا ہوا؟حیران کن خبر آ گئی

6 Aug, 2021 | 10:07 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)لاہور بورڈ کے بڑی کارروائی، جعلسازی کرنے والے گرفتار،دسویں کے امتحان میں 18 افراد اصل امیدواروں کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دسویں کے امتحان میں 18 افراد اصل امیدواروں کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ چیئرمین بورڈ کے حکم پر نگران آصف اقبال اور غلام عباس کو فرائض میں غفلت برتنے پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بورڈ حکام نے دسویں جماعت میں جعلسازی کے الزام میں اصل امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ امتحانی مرکز سے جعلی امیدواروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اصل امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کیس سپیشل کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ میٹرک امتحان کے دوران نقل کرنے پر 11 طلباء کے خلاف کیسز درج کیے گئے ہیں۔ میٹرک امتحان میں تین لاکھ سے زائد امیدوران پرچے دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں