افسوسناک خبر؛ اسد کھوکھر کےبھائی مبشر کھوکھر جاں بحق

6 Aug, 2021 | 09:37 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(ویب ڈیسک)اسد کھوکھر کے بیٹے حسین کھوکھر کے ولیمے پر حملہ، حملے میں اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر زخمی ہوگئے، مبشر کھوکھر کو نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےانتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر جان کی بازی ہار گئے،اسد کھوکھر کے بیٹے حسین کھوکھر کے ولیمے پر حملہ ہوا، حملے میں اسد کھوکھر کے بھائی شدید زخمی ہوئے،مبشر کھوکھر کو نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےانتقال کرگئے، مبشر کھوکھر  کےسر میں گولیاں لگیں، فائرنگ میں زخمی ہونے والے شہری عزیز کا کہناتھا کہ ملزم ناظم کی فائرنگ سےمبشر کھوکھو جاں بحق ہوئے، گرفتار ملزم کا تعلق ملتان روڈ چوک ماناوالہ سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسدکھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں فائرنگ کی گئی،فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے جانے کے بعد پیش آیا،پولیس نے دوحملہ آوروں کو گرفتار کرلیا، دعوت ولیمہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر سیاسی شخصیات شریک تھیں،دو حملہ آور گھات لگاکر گیٹ پر موجود تھے،صوبائی وزیر سمیت تینوں بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کوگیٹ پر چھوڑنے آئے تھے،فائرنگ کے واقعے کے بعد دعوت ولیمہ منسوخ کردی گئی۔

 ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بالکل قریب آکر فائرنگ کی،وزیراعلیٰ کی سکیورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا،ان کاکہناتھا کہ بدقسمتی سے اسد کھوکھرکے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہاکہ فائرنگ کے وقت وزیراعلیٰ پنجاب تقریب میں موجود تھے جب میں وہاں پہنچی تو ایک جیپ تیزی وہاں سے نکلی،فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وہاں سے نکال لیا گیا،اسد کھوکھر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے،واقعے میں زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد کے لئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزیدخبریں