شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی  کے لئے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی  

6 Aug, 2021 | 07:26 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)فحش فلمیں بنانے کے الزام میں بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کو شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ایک اور مصیبت کھڑی ہو گئی،شوہر کی گرفتاری کے بعد ان کی شہرت اور ساخت بھی متاثر ہوئی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  شلپا شیٹی رئیلیٹی شو’سپر ڈانسر چیپٹر4‘ میں جج کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں تاہم شلپا کو ڈانس شو میں جج کے فرائض سے دستبردار کردیا گیا ہے  اب ان کی جگہ اس ہفتے شو میں اداکارہ سونالی باندرے اور سینئر اداکارہ موشمی چیٹرجی جج کے فرائض سرانجام دیں گی۔واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔


 
 

مزیدخبریں