سٹی ٹوئنٹی ون کراچی کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز

6 Aug, 2021 | 06:37 PM

ویب ڈیسک :  الحمد للہ سٹی ٹوئنٹی ون کراچی کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا 6 اگست 2021  سے آغاز کردیا گیا ہے۔سٹی نیوز نیٹ ورک کے بینر تلے شہرکراچی کی لوکل خبروں  پر مشتمل   سٹی ٹوئنٹی ون کے  قیام کو ملکی تاریخ کا  اہم سنگ میل  قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی، سیاسی وسماجی رہنماؤں اعلی سول وفوجی حکام نے سٹی ٹوئنٹی ون چینل کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے صحافت کی دنیا میں تازہ جھونکا قراردیا ہے۔ آزاد اور بیباک، غیر جانبدارانہ صحافت سٹی نیوز نیٹ ورک کا طرہ امتیاز ہے۔ جدید صحافت صرف نئی مشینوں اور ٹیکنالوجی کا نام نہیں بلکہ تیز تر اور بروقت رپورٹنگ اور خبرکی دنیا میں انقلاب لانے کا نام ہے  اورسٹی نیوز نیٹ ورک اسی مشنری جذبے کے تحت ملک بھر میں کام کررہا ہے۔ 

مزیدخبریں