معروف ٹک ٹاک سٹار  نے شادی کرلی

6 Aug, 2021 | 05:53 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ویسے تو معاشرے میں شادی بیاہ کی رسومات ہوتی رہتی ہیں لیکن اگر شادی کسی معروف شخصیت ،شوبز سٹار یا ٹک ٹاک سٹار کی ہو تو سب کی توجہ اس جانب مبذول ہوتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے   شادی کرلی کورونا  وباکے پھیلاؤ کے باعث  انہوں نے شادی بڑی خاموشی سے  کی  جبکہ ٹک ٹاک سٹار نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کی ویڈیوز و تصاویر شیئر کر کے کیا۔

  ولیمے کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ آپ سب کا منہ میٹھا کرواؤں، کیاخیال ہے؟مہندی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کی نیک خواہشات اور پیار بھرے مبارکباد کے پیغامات کا شکریہ ادا کیا ۔

  البتہ غنی ٹائیگر نے کس لڑکی سے شادی کی اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی نا ہی شیئر کی جانے والی تصاویر میں ان اہلیہ کا چہرہ واضح ہے۔

مزیدخبریں