ویب ڈیسک : طالبان جنگجوؤں نےافغان حکومت کے اعلیٰ میڈیا اور انفارمیشن افسر دوا خان مینہ پار کو کابل شہر میں قتل کر دیا۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہےاور اسے ایک خاص حملہ قرار دیا۔ جبکہ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان میرویس ستانکزی نے دوا خان مینہ پال کے قتل کی تصدیق کی ہے۔مینہ پال سرکاری میڈیا اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ تھے اور اس سے قبل وہ کئی سال تک نائب صدارتی ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دوسری طرف طالبان جنگجوؤں نے پاکستان سے ملحقہ افغان علاقے سپن بولدک میں سرحد کو ہر طرح کی آمد و رفت اور تجارت کے لیے بند کر دیا ہے۔قندھار میں طالبان نمائندے حاجی وفا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک پاکستان افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ اور افغانستان کے قومی کارڈ (تذکرہ) پر آمدورفت کی اجازت نہ دے اور سرحد کو صبح سے شام تک کھلا رکھنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کرے گا۔ افغانستان اور پاکستان کے ضلع سپن بولدک کا ویش باڈر چھ اگست 2021 سے مکمل طور پر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔
۔