(درنایاب)پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا, دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے، زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،طیارہ آبادی سے دور گرا،واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں تربیتی طیاروں کے کریش کرجانے اور ناخشگوار واقعات سامنے آچکے ہیں، مسلم ٹائون میں تربیتی طیارے کا دروازہ ٹوٹ کر زمین پر آگرا تھا، شہریوں نے دروازہ اُٹھا کر پولیس کے حوالے کردیا تھا جبکہ تاہم خوش قسمتی سے دروازہ گرنے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یادرہےکہ اس قبل 8مئی2018 کو لاہور کے علاقے گارڈ ن ٹائون میں طیارہ گرا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ٹرینر فہیم معمولی زخمی ہواتھا، 23 فروری2012 کو ماڈل ٹاؤن میں چھوٹاتربیتی طیارہ گرکرتباہ ہواتھا جس میں سوارخاتون پائلٹ انسٹریکٹر انیتا اور زیر تربیت پائلٹ وقارجاں بحق ہو ئےتھے۔