(قذافی بٹ)پنجاب میں مچھلیوں کی 7 اقسام خطرے سے دوچار، حکومت پنجاب کے مچھلیوں کی افزائش نسل اور ان میں اضافے کے دعووں کا پول کھل گیا۔
محکمہ ماہی پروری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مچھلیوں کی 7 اقسام نایاب ہورہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے پانیوں میں ٹوٹل 118 اقسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں جس میں 8 غیر ملکی مچھلیاں بھی پنجاب میں پائی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مہاشیر مچھلی کی نسل خطرے سے دوچار ہےجبکہ پنجاب میں 6 اقسام کی مچھلیوں کی تعداد کافی حد تک کم ہوئی ہے۔
رپورٹ میں محکمے نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جن مچھلیوں کی اقسام کم ہوئی ہیں ان میں ملی۔فوجی کھگا ،سول مچھلی پری،پالو اور سنگھاڑہ کی نسل شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ اس بات کا جواب نہیں دے سکا کہ جن مچھلیوں کی اقسام کم ہو رہی ہیں اس کے بچاؤ اور اضافے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔