ن لیگی ایم این اےجاوید لطیف کی مشکلات میں اضافہ

6 Aug, 2021 | 03:25 PM

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کی مشکلات میں اضافہ ۔پنجاب حکومت کی جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست پر 30 نومبر کو سماعت ہو گی ،پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے زریعے جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔  سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا تھا جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جاوید لطیف ضمانت پر جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں