کشمیر پریمیئر لیگ رکوانے کی بھارتی کوششیں ناکام

6 Aug, 2021 | 01:19 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کےمظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز آج ہوگا، کے پی ایل حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، لیگ کا افتتاحی میچ آج تین بجے باغ سٹالینز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ایل میں 6 ٹیمیں شامل ہیں، جن میں انٹرنیشنل اور نیشنل پلئیرز کے ساتھ ساتھ کشمیری کھلاڑی بھی شاندار پرفارمنس دکھانے کے لئے بے تاب نظر آتے ہیں۔ دیومالائی قدرتی حسن سے آراستہ وادیوں کے درمیان بنائے گئے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے اور یہاں کا دلکش موسم شائقین کرکٹ کا لطف اور بھی دوبالا کرے گا۔

مظفر آباد میں پہلی بار آنے والے پاکستان کے مایاناز وکیٹ کیپر کامران اکمل مظفرآباد سٹیڈیم کی خوبصورتی کے گرویدہ بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مظفرآباد سٹیڈیم کا وینیو خوبصورت ترین وینیو ہے۔ کے پی ایل میں شامل نوجوان کشمیری کھلاڑی بھی اپنےجوہر دکھانے کیلئے بے تاب ہیں جو کے پی ایل کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ۔

17 اگست تک جاری رہنے والے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے شائقین کرکٹ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کے پی ایل کے انعقاد سے آزاد ریاست میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ 

مزیدخبریں