ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی  کا بارسلونا کے ساتھ اپنے 20 سالہ کیریئر کا  خاتمہ

6 Aug, 2021 | 12:34 PM

ویب ڈیسک : ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی کا نئے معاہدے میں ناکامی کے بعد بارسلونا کے ساتھ اپنے 20 سالہ کیریئر کا اختتام ،  دنیا بھر میں  پرستار صدمے  میں ہیں۔

کلب کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیااگرچہ ایف سی بارسلونا اور لیونل میسی کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا تھا لیکن اسے معاشی اور ساختی رکاوٹوں کی وجہ سے حتمی شکل نہیں دی جاسکتی۔ اس صورت حال میں لیونل میسی بارسلونا سے منسلک نہیں رہیں گے۔ دونوں فریقوں کو دل کی گہرائیوں سے افسوس ہے کہ کھلاڑی اور کلب دونوں کی خواہشات پوری نہیں ہو سکتیں۔

یادرہے بارسلونا کلب لیونل میسی کو اپنے ساتھ رکھنے پر مصر تھا، جنہیں اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 34 سالہ میسی نے 2000 میں 13 سال کی عمر میں بارسلونا کی یوتھ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2004 میں 17 سال کی عمر سے کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلا تھا۔ وہ اب تک بارسلونا کے لیے ریکارڈ 634 گول سکور کر چکے ہیں۔تاہم 30 جون سے پرانا معاہدہ ختم ہونے کے بعد وہ ایک آزاد ایجنٹ کے طور پر کلب سے منسلک تھے۔

بار ’بیلن ڈی اور‘ کے فاتح لیونل میسی نے گذشتہ برس اگست میں ایک آزاد ایجنٹ کے طور پر کلب چھوڑنے کی کوشش کی تھی لیکن توقع یہ تھی کہ وہ بارسلونا کے ساتھ مزید پانچ سال یعنی 2026 تک منسلک رہیں گے، جب وہ 39 برس کے ہوجائیں گے۔ 

مزیدخبریں