ویب ڈیسک : شہر میں گزشتہ رات کی بارش سےموسم خوشگوارجبکہ محکمہ موسمیات نےمون سون سپیل کی مزید2روز تک بارش برسا نے کی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گزشتہ رات کی بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا،جبکہ محکمہ موسمیات نےمون سون سپیل کی مزید2روز تک بارش برسا نے کی پیش گوئی کی ہے۔بارش کےبعد شہرکادرجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب84فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے، سڑکوں پر بارشی پانی سے ٹریفک کی روانی متاثر۔
سی ٹی او لاہور کی ڈی ایس پیز کو واسا انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت، سی ٹی او لاہورمنتظرمہدی کا کہنا ہےکہ بذریعہ وائرلیس واسا انتظامیہ کو پانی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے، لوئر مال پر مختلف چوکوں اور مقامات پر بارش کا پانی جمع ہے، جی سی یو سے استبول، چرچ چوک، بھاٹی چوک کی جانب موری گیٹ، اڈا کرون پر بارشی پانی جمع ہے، اک موریہ، دو موریہ، لاری اڈا، شاہدرہ فرخ آباد انڈرپاس پر بارش کا پانی جمع ہے۔
سی ٹی او لاہورمنتظرمہدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز پانی میں کھڑے ہوکر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، مین بلیوارڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ سی ٹی او لاہور کی تمام لفٹرز کو نشیبی علاقوں میں پوزیشن رکھنے کی ہدایت جبکہ شہریوں کو الیکٹریک تنصیبات کو ہاتھ نہ لگانے کی ہدایت، سی ٹی او لاہورمنتظرمہدی کا کہنا ہے کہ شہری محفوظ سفر کےلئے محتاط ہوکر ڈرائیونگ کریں۔