کورونا کی چوتھی لہر،مزید 67 افراد جا ن کی بازی ہارگئے 

6 Aug, 2021 | 08:52 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :  کورونا کی چوتھی لہر میں مزید 67 افراد جا ن کی بازی ہارگئے   جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 745 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405 ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 745 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 58 ہزار 405 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔

 پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 61 ہزار 458، اسلام آباد میں 89 ہزار 569 ہوگئی، سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 94  ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26،بلوچستان میں 30 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551 ہو گئی ہے۔

 پنجاب میں اب تک 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزیدخبریں