اداکارارباز خان بڑی مصیبت میں پھنس گئے

6 Aug, 2020 | 06:45 PM

Arslan Sheikh
Read more!

 ( رضوان نقوی ) فلمسٹار ارباز خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے نشانے پر، ارباز خان کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس بھیج کر 28 اگست تک ڈیڈ لائن دے دی۔

اسٹیج اداکارہ خوشبو کے شوہر"عارف خان" المعروف ارباز خان کو ایف بی آر نے نوٹس بھجوا دیا۔ فلمسٹار اربازخان نے تاحال سال 2019 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا، ارباز خان نے سال 2019 میں اپنے اثاثہ جات بھی ظاہر نہیں کیے۔

ایف بی آر نے ارباز خان کی آفیسرز کالونی شیراز ولاز میں واقع رہائش گاہ پر نوٹس بھجوایا، فلسمٹار کو گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر کرنے کیلئے 28 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

ایف بی آر نے گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں فلمسٹار ارباز خان کو جرمانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ 

مزیدخبریں