ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، پارکس کھولنے کا فیصلہ

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، پارکس کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) پی ایچ اے نے شہر بھر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا پارکس کھولنے کا فیصلہ کرلیا کل 7 اگست کو شہر بھر کے پارکس کو حکومتی ایس او پیز کے ساتھ صبح 6 سے شام 8 بجے کھولا جائے گا ۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پارکس میں آنے والے تمام شہری ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ جاگنگ ٹریک پر کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی احتیاط کی جائے گی ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی مزید کہا کہ پی ایچ اے انتظامیہ پارکس حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

  دوسری جانب حکومت نے ملک میں 10 اگست سے ریسٹورنٹس، تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی، وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولیں گے لیکن 7 ستمبر کو آخری جائزہ لیا جائے گا۔

 کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد حکومت نے ملک بھر کے ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور تھیٹر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کورونا کے حوالے سے کافی بہتری سامنے آئی ہے جبکہ ایران میں کورونا کی ایک اور لہر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر، سیاحتی ہوٹل 8 اگست اور سٹورنٹس کو 10 اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مکمل فعال کیا جارہا ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ایس اوپیز بنالیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر کے مزارات اور درگاہیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ مارکیٹیں اور بازار ہفتہ میں ایک دن بند ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحتی علاقوں کو کل سے  جبکہ 10 اگست سے تھیٹرز اور سینما ہالز کو کھول دیا جائے گا۔ ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریا کیلئے ایس اوپیز جاری کیے جائیں گے۔ کبڈی، کشتی، رگبی کے علاوہ دیگر سپورٹس کی اجازت دے رہے ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer