ریسٹورنٹس اور شادی ہال کھولنے کا فیصلہ

6 Aug, 2020 | 05:01 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 )  حکومت نے ملک میں 10 اگست سے ریسٹورنٹس، تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی، وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولیں گے لیکن 7 ستمبر کو آخری جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد حکومت نے ملک بھر کے ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور تھیٹر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کورونا کے حوالے سے کافی بہتری سامنے آئی ہے جبکہ ایران میں کورونا کی ایک اور لہر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر، سیاحتی ہوٹل 8 اگست اور سٹورنٹس کو 10 اگست سے کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مکمل فعال کیا جارہا ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ایس اوپیز بنالیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر کے مزارات اور درگاہیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ مارکیٹیں اور بازار ہفتہ میں ایک دن بند ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحتی علاقوں کو کل سے  جبکہ 10 اگست سے تھیٹرز اور سینما ہالز کو کھول دیا جائے گا۔ ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریا کیلئے ایس اوپیز جاری کیے جائیں گے۔ کبڈی، کشتی، رگبی کے علاوہ دیگر سپورٹس کی اجازت دے رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں