مریم نواز کے نام رائے ونڈ میں 2 سو ایکڑ منتقل، نیب نے بلا لیا

6 Aug, 2020 | 02:01 PM

Shazia Bashir

سٹی42: قومی احتساب بیورو ( نیب) کا مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے نام طلبی کا مراسلہ،200 ایکڑاراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کروانے پر جواب  کے لئے 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب) نیب نے 11 اگست کو مریم نواز شریف کو بھی طلب کرلیا، مریم نواز نے غیر قانونی طور پر دو سو ایکڑ اراضی جاتی امرا میں اپنے نام کرائی۔

 

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق ڈی ای او نور امین مینگل اور احد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 2 سو ایکٹر زمین منتقل کی گئی 100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی، زمین منتقلی میں اہل ڈی اے کے قواعد و ضقابط کو نظر انداز کیا گیا۔

 

  نیب زرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانبوزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو 12 اگست نیب نے طلب کرلیا۔ وزیر اعلی پنجاب کو غیر قانونی طور پر شراب لائسنس کا اجرا کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں