غیر معروف پاکستانی اداکار بھی حلیمہ سلطان کے مخالف بن گئے

6 Aug, 2020 | 12:13 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:غیر معروف پاکستانی اداکار بھی حلیمہ سلطان کے مخالف بن گئے ۔اپنی دکان چمکانے کیلئے بلاوجہ تنقید کرنے لگے۔

ترک اداکارہ اسراءبلجیک’’ حلیمہ سلطان ‘‘ نے اپنے ایک بیان میں تین پاکستانی برانڈز کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔جس میں سے وہ دو برانڈز کے اشتہار میں دیکھی جا چکی ہیں ۔حال ہی میں ترکش اداکارہ اسراءبلجیک پاکستانی برانڈ کیو موبائل کی ایمبیسیڈر بنیں اور گزشتہ ہفتے پاکستان کے موبائل نیٹ ورک جاز کے بھی اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوئیں ،جن کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پربھی وائرل ہے   جبکہ تیسرے برانڈکے متعلق اداکارہ اسراءبلجیک نے پشاور زلمی میں بطوربرانڈ ایمبیسڈرشامل ہونے کا عندیہ دیاتھا،تاہم پاکستانی اداکار ہ وماڈل زلے سرحدی کو یہ بات کچھ برداشت نہیں ہوئی کہ پاکستانی برانڈ کے لیے ایک غیر ملکی اداکارہ کا کیوں انتخاب کیا گیا۔

  ایک ٹی وی شو کے دوران بات کرتے ہوئے زلے سرحدی کا  کہنا تھا کہ ہمارے ہاں چیزیں ہمیشہ قلیل مدت کے لیے ہوتی ہیں۔کسی بھی غیر ملکی کو ہمارے ملک پاکستان کے برانڈ کا برانڈایمبیسیڈر نہیں بنایا جانا چاہیے ۔اگر حلیمہ کو برانڈایمبیسیڈر کے طور پر چنا گیا ہے تو یہ ہمارے منہ ایک تھپڑ کی طرح ہے،بلکہ یہ ہمارے منہ پر ایک باقاعدہ تھپڑ ہے کہ ہم کسی غیر ملکی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ہاں کچھ نیا لانے کی کوشش نہیں کرتے اور نئے تجربات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ زلے سرحدی نے کہا کہ مجھے حلیمہ سلطان کا اصل نام یاد نہیں،مجھے ان سے کام کے علاوہ کوئی بھی مسئلہ نہیں وہ بہت اچھی ہیںتاہم میں اس بحث میں یاسر حسین کی بات سے مکمل اتفاق کرتی ہوں ۔

   واضح رہے کہ اس سے پہلے یاسر حسین متعدد بارارتغل ڈرامے کے پی ٹی وی پر دکھائے جانے کی وجہ سے خوب تنقید کر چکے ہیں۔ انکے علاوہ پاکستان کے معروف ترین اداکار شان شاہد اور پاکستان فلم انڈسٹری نامور اداکارہ ریما خان بھی غیر ملکی ڈرامہ کو سرکاری چینل پر چلانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ معروف ہدایتکار سید نور کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوقسطوں کے بعد ڈرامہ نہیں دیکھا کیونکہ انہیں ترکش ڈرامے نے بالکل بھی متاثر نہیں کیا تھا۔

مزیدخبریں